امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان ہاروی کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہیوسٹن میں مزید 3 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی۔

دوسری جانب طوفان ہاروی کی وجہ سے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر ارد گرد کی آبادی کو خالی کرالیا گیا ہے۔
سمندری طوفان سے متاثر امریکی شہر ہیوسٹن میں رات کو کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور میئر کا کہنا ہے کہ چوری، ڈکیتی، لوٹ مار اور رات کے وقت ڈرائیونگ کے واقعات کی روک تھام کے لئے کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔








