اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے رد عمل پر پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

The PPP wants to hold a joint session of parliament on the US President’s statement
پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیان پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر لائحہ طے کیا جائے اور پاکستانی وزیرخارجہ باہمی مشاورت سے پالیسی بیان جاری کریں۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکی صدر کے بیان کو نوٹس لیتے ہوئے ٹھوس اقدامات کے ساتھ سامنے آئیں اور اپوزیشن کے ساتھ مل کر قومی وقار کے تحفظ کے لئے پالیسی تشکیل دیں کیوں کہ یہ حکومت یا اپوزیشن کا معاملہ نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کی خود مختاری کا مسئلہ ہے۔








