لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا اور اس عظیم منصوبے کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو مل کر دور کرنا ہے۔

CPEC plan will bend the history, Shahbaz Sharif
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سی پیک کا منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا ، یہ منصوبہ خطے سے دہشت گردی وانتہا پسندی کے رجحانات کے خاتمے کا باعث بنے گا اور اس عظیم منصوبے کی راہ میں آنے والی ہررکاوٹ کو مل کردورکرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اوران کے مقاصد کے حصول کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، سی پیک کا منصوبہ پورے پاکستان کیلئے ہے جوچاروں اکائیوں سمیت گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے عوام مستفید ہوں گے جب کہ غربت اوربے روزگاری جیسے مسائل میں کمی لانے کے حوالے سے بھی سی پیک موثرکردارادا کرے گا۔








