کراچی: آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تدفین میں صدر مملکت ممنون حسین اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔

President of State, Army Chief and Air Chief Marshal attended the funeral ceremony of Dr Ruth Fau
ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تدفین کراچی کے گورا قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ کی گئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایئر چیف مارشل سہیل امان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی قبر پر پھول رکھے جب کہ آرمی چیف جنرل اور ایئرچیف مارشل نے بھی ان کی قبر پر پھول رکھے اور سلامی دی۔ اس کے علاوہ کورکمانڈر کراچی، گورنر و وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، میئر کراچی، پاکستان میں جرمن سفیر سمیت دیگر اعلیٰ سماجی و سیاسی شخصیات بھی آخری رسومات میں شریک رہے اور ان کی قبر پر پھول رکھے۔








