مسلم لیگ (ن) نے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کو پارٹی کا قائم مقام صدر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا جس میں سردار یعقوب کو پارٹی کا صدر بنائے جانے کی حتمی منظوری دی جائے گی۔
خیال رہے کہ 8 اگست کو الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت نااہل شخص پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتا اس لئے مسلم لیگ (ن) نئے صدر کا انتخاب کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے۔








