ماریہ طور نے جشن آزادی اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

Maria Toor won the celebration freedom squash championship
لاہور میں جشن آزادی نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں قومی اسکواش کھلاڑی ماریہ طور نے اپنی حریف فائزہ ظفر کو 3 صفر سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔ جب کہ جشن آزادی نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا مینز ٹائٹل طیب اسلم نے جیتا اور انہوں نے فرحان زمان کو 2-3 سے شکست دی۔








