ممبئی میں کثیرالمنزلہ عمارت گرنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی جب کہ پولیس نے مکینوں کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے شیو سینا کے رہنما کو گرفتار کرلیا۔

The deaths reached 17 with the residential building collapses in Mumbai, Shiv Sena leader arrested
گزشتہ روز ممبئی میں سدھی سائی کوآپریٹنگ ہاؤسنگ سوسائٹی کی کثیرالمنزلہ عمارت گرگئی تھی جس میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی جس کے بعد پولیس نے رہائشیوں کی درخواست پر عمارت گرنے کا سبب بننے والے شیو سینا کے رکن سنیل شیتپ کو گرفتار کرلیا۔ رہائشیوں کے مطابق عمارت کا گراؤنڈ فلور شیو سینا کے رہنما سنیل شیٹپ کے پاس تھا جہاں اس نے نرسنگ ہوم کھولا ہوا تھا جب کہ چند روز سے وہاں تزین و آرائش کا کام جاری تھا ، مکینوں کے مطابق عمارت کی بنیادیں کمزور تھیں اور تزین و آرائش کے کام کی وجہ سے عمارت گر گئی۔ دوسری جانب پولیس نے سنیل شیٹپ کو حراست میں لیتے ہوئے تین مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا جب کہ منہدم عمارت میں سے زخمی حالت میں نکالے جانے والے 28 میں 17 افراد دم توڑ گئے اور اب بھی جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔








