محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسیٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے جس کے سربراہ سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی ڈاکٹر ملک اقبال ہوں گے۔

Lahore blast: JIT has been formed for the investigation
محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق سانحہ کوٹ لکھپت کی تحقیقات 5 رکن ٹیم کرے گی۔ تھانہ سی ٹی ڈی کے انسپکٹر انویسٹی گیشن محمد صدیق اور انسپکٹر سی آئی اے طارق الیاس کیانی ٹیم کے ممبر ہوں گےجبکہ آئی ایس آئی اور آئی بی کے دو نمائندے بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔








