گزشتہ مالی سال کے پہلے 11ماہ میں ملک میں جیپوں اورکاروں کی پیداوار میں مجموعی طور پر6.28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا: ادارہ برائے شمار

During 11 months, one lakh 78 thousand 944 cars, jeeps ready
اسلام آباد: 11 ماہ کے دوران ایک لاکھ 78 ہزار 944 کاریں اور جیپیں تیار کیں۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 11ماہ میں ملک میں جیپوں اورکاروں کی پیداوار میں مجموعی طور پر 6.28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2016 ء سے لیکر مئی 2017 ء تک ملک میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 78 ہزار 944 کاریں اور جیپیں تیار کی گئیں جبکہ اس سے پیوستہ سال میں یہ حجم ایک لاکھ 68 ہزار 363 یونٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔








