دھماکہ نوڈلز ریسٹورنٹ میں ہوا ، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، 55 افراد زخمی

Gas blast kills 2 people in Chinese city Hangzhou
ہینگزو: چینی شہر ہینگزو میں گیس دھماکے میں 2افراد ہلاک اور 55 زخمی ہوگئے ۔ چینی صوبہ زی جیانگ کے دارالحکومت میں بنے ایک نوڈلز ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ زوردار دھماکے سے دو افراد ہلاک اور پچپن زخمی ہوگئے۔ بارہ افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ فائرفائٹرز نے کئی گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا۔








