محترمہ ناز بلوچ کو پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید ، انھوں نے پی پی کو وفاق کی زنجیر اور پی ٹی آئی کو صوبائیت کی علامت کہہ کر باشعور لوگوں کو نوشتہ دیوار پڑھ کر سنا دیا ہے، قاری فاروق احمد

پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے وفاق کی علامت تھی اور رہے گی یہی وجہ ہے کہ نا بلوچ جیسے نظریاتی کارکن اس پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں جبکہ دیگر پارٹیاں اپنے اپنے صوبائی تعصبات کے ساتھ اپنے انجام سے دوچار ہو رہی ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے اپنا خاص کرم کیا ہے جس وجہ سے آج پاکستان پیپلز پارٹی سرخرو اور فتحیاب ہورہی ہے جبکہ پارٹی کے خاتمے کی باتیں کرنے والوں کو اپنی جان کے لالے پڑ چکے ہیں۔








