جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ کے سامنے شریف فیملی کے ثبوت پیش کردیئے، ثبوتوں کی ٹرالی کی تصویر مریم نواز نے ٹوئیٹر پر شیئر کردی۔

Message on Twitter by Maryam Nawaz about JIT investigation
پیر کومریم نواز نے پاناما کیس میں شریف فیملی سے مانگے گئے ثبوتوں کی ٹرالی کی تصویر ٹوئیٹر پر شیئر کردی ہے۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جےآئی ٹی کی تحقیقات پر ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ شریف فیملی پرثبوت نہ دینے کا الزام لگانے والے سپریم کورٹ میں پیش ثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مزید کہا ہے کہ شریف فیملی پر ثبوت نہ دینے کا الزام لگانے والے آج سپریم کورٹ میں شریف فیملی کے کاروبار کی 1960سے اب تک کے ثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں۔








