کراچی کے علاقے لیاری میں واقع مرزا آدم خان روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہوا ہے۔

Karachi: allegedly police encounter in Lyari, killed one suspect
پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں ایک اور کارروائی کی جس کے دوران لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ اور منشیات فروش چھوٹا مسلم گرفتار ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاری ہی کے علاقے آگرہ تاج سے 2 ملزمان گرفتارکرلیے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ان دو ملزمان کی نشاندہی پر بڑی تعداد میں اسلحے کا ذخیرہ پکڑا گیا ہے، جس میں کلاشنکوفیں، 8ایم ایم رائفلیں، دستی بم اور گولیاں شامل ہیں۔








