کراچی پی ایس 114 ، پاکستان پیپلز پارٹی کوتاریخی فتح حاصل، جمہورکی فتح اور سرکاری تنخواہ دار نام نہاد سیاست کا بستر گول، قاری فاروق احمد فاروقی

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور تمام کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سابقہ چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عوام کے حق میں بولنے اور عوامی مسائل کو سیاست کا حصہ بنانے پر پیپلز پارٹی کو نواز دیا اور تاریخی فتح عطا کی جس پر ہم اللہ تبارک و تعالیٰ کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ پی ایس 114 میں نام نہاد سرکاری تنخواہ پر ایجنسیوں کی ایمائ پر سیاست میں قدم رکھنے والے اور ابن الوقت ہر حکومت کا حصہ بننے والے قاتل نما سیاستدانوں کا بستر گول ہوگیا جو کہ عوام کے باشعور ہونے کی نشانی اور اللہ تعالیٰ کی غیبی امداد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے بد ترین عدم تعاون اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کے باوجود اللہ تعالیٰ نے پیپلز پارٹی کو فتح سے ہمکنار کیا جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی کی علامت ہے۔








