لارڈز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی بقاء کے لیے 2 ماہ کا دورانیہ مخصوص کیا جائے۔

2 month Period specialize for Test cricket, Ramez Raja
لارڈز میں ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے 2 ماہ مختص کیے جائیں اور اس دوران ٹیسٹ کرکٹ کے سوا دیگر طرز کی کرکٹ روک دینی چاہیے، ٹیسٹ کرکٹ کے لیے 2 مہینے مخصوص کرنے سے بہترین کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ اس طرح ٹیسٹ کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی کو بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے جیسے ایشز سیریز کی وجہ سے انگلینڈ میں شائقین کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی برقرار ہے جبکہ ایشیا میں میچز کے خراب شیڈول کی وجہ سے شائقین کی ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی کم ہوتی جارہی ہے اور ڈومیسٹک ٹی 20 میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔








