سابق چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ افسروں پر عہدے کا ناجائز استعمال کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں

Ask the progress report against the former Chief Secretary, illegal allotment of lands
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں سابق چیف سیکرٹری صدیق میمن اور دیگر کے خلاف 9 اگست تک پیشرفت سےمتعلق رپورٹ طلب کرلی۔ سندھ ہائی کورٹ میں زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی ۔ موسم گرما میں ملزمان کے وکلا کی چھٹیوں کے باعث سماعت 9 اگست تک ملتوی ہوگئی ۔ عدالت نے سابق چیف سیکرٹری صدیق میمن اور دیگر کے خلاف آئندہ سماعت تک پیشرفت سےمتعلق رپورٹ طلب کرلی ۔ نیب نےسندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرا رکھا ہے جس میں کیا گیا ہے کہ سابق چیف سیکرٹری ، دیگرافسران نے ناجائز اختیارات استعمال کئے ۔ صدیق میمن ، قادرمیمن،جی ایم سوہاگ کےخلاف انکوائری مکمل ہوگئی ہے۔








