کراچی: ایڈوکیٹ جنرل سندھ ضمیر گھمرو نے کہا ہے کہ کرپشن کےخلاف قانون سازی وفاق نہیں صوبےکا اختیار ہے۔

Law enforcement against corruption is not the authority of the federal, provincial advocate general
سندھ حکومت نے وفاقی اداروں سے سندھ کے سیاستدانوں اور افسران کے احتساب کا اختیار واپس لینے کی تیاری شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں پیر کے روز بل سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔بل کی منظوری کے بعد نیب کو سندھ میں صرف وفاقی اداروں میں کرپشن کے خلاف کارروائی کا اختیار رہ جائے گا۔ اسی حوالے سے صوبائی ایڈوکیٹ جنرل سندھ ضمیر گھمرو کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف قانون سازی وفاق نہیں صوبےکا اختیار ہے لہذا اس سلسلے میں قانون سازی کا عمل آئین کے تحت ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نیب سے کوئی خطرہ نہیں کیوں کہ نیب کیسز ہم سے زیادہ اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف ہیں۔








