امریکی گلوکارہ بیونسے نے جڑواں بچوں کو گھر میں ہی جنم دینے کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد گھر کو چھوٹے ہسپتال میں تبدیل کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

گلف نیوز کے مطابق میڈیکل آلات گلوکارہ کے گھر میں منتقل کردئیے گئے ہیں، جب کہ گزشتہ چند دن سے ان کے گھر کے باہر جدید میڈیکل آلات سے آراستہ وین کو بھی دیکھا گیا ہے۔
جوڑے کے اربوں روپے کے دیدہ زیب بنگلے میں کم سے کم 10 لاکھ امریکی ڈالر کے میڈیکل آلات منتقل کیے گئے ہیں، جنہیں ایک سے زائد کمروں میں نصب کیا جائے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہولی وڈ کے امیر ترین جوڑوں میں پہلے نمبر پر شمار ہونے والے جوڑے کے ہاں جلد ہی جڑواں بچوں کی پیدائش ہوگی، تاہم اس کے لیے کوئی حتمی وقت نہیں دیا گیا۔جوڑے کے 9 کمروں پر مشتمل عالیشان بنگلے کے کچھ کمروں کو چھوٹے ہسپتال میں تبدیل کیے جانے کے علاوہ ماہرین صحت اور نرسز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔
اس سے پہلے بیونسے نے اپنی بیٹی کو بھی گھر میں جنم دیا تھا، اس وقت بھی پرائیویسی کی وجہ سے گھر میں ہی ہسپتال کی سہولیات کا انتظام کیا گیا تھا۔











