دبئی: متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثے میں2 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔

Kills 2 Pakistani in road accident in United Arab Emirates
بدھ کو ذرائع ابلاغ نے متحدہ عرب مارات کی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ وسطی علاقے میں تیز رفتاری کے باعث 2 کاریںآپس میں بری طرح ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں2 پاکستانی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک ماراتی شخص شدید زخمی ہو گیا جس کو قریبی اسپتال میں داخل کروادیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک گاڑی ٹکرانے کے بعد کئی قلابازیاں کھانے کے بعد الٹ گئی۔








