counter easy hit

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان فتوحات کی قحط سالی کا شکار

لندن: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان  فتوحات کی قحط سالی کا شکار رہا ہے۔

Pakistan suffered drought of victories in Champions Trophy

Pakistan suffered drought of victories in Champions Trophy

برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ایونٹ کا آغاز آئی سی سی ناک آؤٹ ٹورنامنٹ کے نام سے 1998 میں ہوا، بعد ازاں 2002 میں اسے چیمپئنز ٹرافی کا نام دے دیا گیا۔ میگا ایونٹ میں پاکستان کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں رہا، یہ واحد بین الاقوامی ایونٹ ہے جس میں گرین شرٹس کبھی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ مقابلوں کے اب تک7 ٹورنامنٹ ہو چکے،ان میں صرف 3 مرتبہ پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔ گرین شرٹس کے علاوہ ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کی فتوحات کی شرح 50 فیصد سے زیادہ ہے، قومی ٹیم 18میچز میں سے 7 میں کامیاب ٹھہری جبکہ 11 میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور  39 فیصد سے بھی کم شرح کیساتھ آخری نمبر پر موجود ہے جبکہ اس بار میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں میں  درجہ بندی کے اعتبار سے بھی پاکستان کا آخری نمبر ہے۔

پاکستان کا روایتی حریف بھارت کا چیمپئنز ٹرافی میں ریکارڈ آسٹریلیا سمیت تمام ٹیموں سے بہتر ہے، انڈین ٹیم 2 مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیت بھی چکی ہے جبکہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 23 میچز میں سے 15 میں کامیاب ہوئی، 6 میں ناکامی ملی جبکہ 2 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ بھارت کی جیت کی شرح 71 فیصد سے اوپر ہے۔ ایونٹ کی دوسری سب سے کامیاب ٹیم آسٹریلیا کی فتوحات کی شرح 63 فیصد ہے۔ اس مرتبہ بھی ٹورنامنٹ کھیلنے والی8 ٹیموں کی درجہ بندی میں پاکستان آخری نمبر پر ہے اور آسٹریلیا اس فہرست میں اول نمبر پر ہے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2017 میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم شامل ہونے میں ناکام رہی، وہ2004 میں یہ ٹرافی جیت چکی ہے۔

یاد رہے کہ میگا ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی8 بہترین ٹیمیں حصہ لیتی ہیں، کرکٹ کھیلنے والے 8 بڑے ملکوں کی ٹیمیں جون کی یکم تاریخ سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے مقابلوں میں پنجہ آزمائی کریں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اپنا پہلا ہی میچ روایتی حریف اور دفاعی چیمپئن انڈیا سے 4 جون کو کھیلے گی۔ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے کامیاب کھلاڑی یونس خان نے کہاکہ ٹیم اس مرتبہ سیمی فائنل تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس کے بعد قسمت نے ساتھ دیا تو گرین شرٹس ٹورنامنٹ بھی جیت سکتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website