پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا چین میں تیار کیا گیا تیسرا جہاز بیڑے میں شامل کر لیا گیا ۔ ـ’دریائے دشت‘ کے نام سے منسوبجہاز جدید فن تعمیر، مشینری اور دفاعی سازوسامان سے لیس ہے۔

Added ship of China in the Maritime agency
کراچی ڈاک یارڈ میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں نئے جہاز کی شمولیت کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں مہمان خصوصی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ حاصل خان بزنجو اور چینی سفیر ایچ ای سن ویڈنگ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ایم ایس اے ریئر ایڈ مرل راجہ جمیل اختر کا کہنا تھا کہ نئے جہاز کی شمیولیت سمندری حفاظت اور سی پیک کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اہم ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ حاصل خان بزنجو کا کہنا تھا کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔








