امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ، سوشل میڈیا پر سعودی عرب کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔

Ivanka Trump, top trends of Saudi Arabia on social media
عرب میڈیا کے مطابق ایوانکا ٹرمپ کی سعودی عرب آمد کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ان کا ٹرینڈ گردش کرنے لگا اور اب ہیش ٹیگ ’بنت ترامب‘ یعنی ٹرمپ کی بیٹی، سعودی عرب کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ اس ہیش ٹیگ کے ساتھ اب تک پچاس ہزار سے زائد ٹوئیٹس کی جاچکی ہیں۔








