کراچی: پاکستان میری ٹائم ایجنسی کا تیسرا بحری پیٹرولنگ جہاز ’دشت‘ کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔

The third ship of Pakistan Maritime Agency was patrolling Karachi
پاکستان میری ٹائم ایجنسی کا چین میں تیارکیا گیا تیسرا بحری پیٹرول شپ ’دشت‘ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ کراچی پہنچنے پر میری ٹائم سیکیورٹی کے ڈائریکٹر جنرل ریئرایڈمرل جمیل اخترنے بحری جہاز اور عملے کا استقبال کیا۔
ترجمان میری ٹائم کے مطابق ان بحری جہازوں کے ذریعے سمندرمیں منشیات اور انسانی اسملنگ سمیت دیگر آبی جرائم کی روک تھام کی جائے گی، اس کے علاوہ بحری جہاز پاک چین اقتتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی سلسلے کے دو جہاز ’ہنگول‘ اور ’بسول‘ پاکستان پہنچ چکے ہیں۔








