رینجرز نے مشرف کالونی میں ایم کیو ایم لندن کے شرپسند عناصر کی طرف سے زیر زمین چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

Rangers operation in Karachi, weapons were hidden underground
رینجرز کی جانب سے رات گئے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مشرف کالونی میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں دہشت گردی کے ليے زیر زمین چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر ليا گیا۔ رینجرز حکام کے مطابق اسلحہ خالی پلاٹ کے اندر زمین میں چھپایا گیا تھا، اسلحہ ايم کيو ايم لندن کے شرپسندوں نے چھپايا تھا جو کراچی ميں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے ليے استعمال ہونا تھا۔ رينجرز نے عوام سے ايک بار پھر اپیل کی ہے کہ شرپسند عناصر کو ناکام بنانے میں رینجرز کا ساتھ دیں اور ان کے بارے میں اطلاع رینجرز ہیلپ لائن یا قریبی چیک پوسٹ کو دیں جب کہ اطلاع دینے والے کا نام ظاہر نہیں کیا جائے گا۔








