پیپلز پارٹی نے 4 مئی کو مینار پاکستان پر حکومت کے خلاف کیمپ لگانے کا اعلان کردیا۔

PPP to announced protest on May 4 at Minar-e-Pakistan
پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کہتے ہیں کہ ایک وزیر نے استعفا دیا ہے، اب تاش کے پتے بکھرنا شروع ہوگئے،ایسا نہ ہو کہ ڈان لیکس کے ریکارڈ کو آگ لگا دی جائے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عدالت شریف برادران سے پوچھ رہی ہے پیسہ کیسے باہر گیا، شریف برادران مختلف کہانیاں بنا کر پیش کررہے ہیں، اب ان کا جانا ٹھہر گیا ہے، اب شوبازیاں نہیں چلیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کرتی، چار مئی کو 2 بجے مینار پاکستان میں پیپلز پارٹی اکٹھی ہوگی،چارمئی کوشہبازشریف کا نام بھی تجویزکرنا ہے۔








