مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سیکورٹی فورسزنے دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کو گرفتارکرلیا۔

Occupied Kashmir: Dukhtaran e Millat chairperson Asiya Andrabi arrested
دختران ملت کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ آسیہ اندرابی کو گزشتہ شب سرینگر کے علاقے سورا میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایس ایچ او سورا نے پولیس کی نفری کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئی۔








