عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ کا فیصلہ سب کو ماننا ہوگا،بعض سیاسی جماعتیں حیلے بہانے بناکر فیصلے سے انحراف کی کو شش کررہی ہیں۔

The Supreme Court decission will agree to all, Mian Iftikhar
اکوڑہ خٹک میں خوشحال خان خٹک کانفرنس سے خطاب اور جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ اگر ہم سپریم کورٹ کو نہیں مانیں گے تو فیصلہ کون کرے گا، ابھی حتمی فیصلہ آنا ہے ، سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر من وعن عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے اور سب کو اداروں کا احترام کرنا چاہیے، جے آئی ٹی کا فیصلہ سپریم کورٹ کاہے، وہ سپریم کورٹ کو رپورٹ کرے گی نہ کہ حکومت کو۔








