نوشہرہ: اکبر پورہ میں نوجوان نے فائرنگ کر کے باپ، بھائی اور 2 بچوں کو قتل کر دیا۔

Father, brother and 2 children killed in Nowshera from teenager firing
نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں مختلف مقدمات میں ملوث ایک ملزم نے والدین سے اپنے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کے لئے زمین فروخت کرنے کا مطالبہ کیا تاہم گھر والوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا، آج صبح ملزم نے طیش میں آ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ملزم کا والد، بھائی، بھتیجا اور بھتیجی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف پشاور میں پولیس مقابلے سمیت مختلف مقدمات درج تھے اور وہ ان مقدمات کو ختم کرنے کے لئے کئی بار اپنے والد سے پیسوں کا مطالبہ بھی کر چکا تھا۔








