ملک بھرمیں امن کیلئے پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والےاداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ آج آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے ایک اشتہاری سمیت 57 افراد کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا گیا ۔

Punjab search operation: 57 people arrested, including most wanted
کبیروالا میں پولیس اور حساس اداروں نے نواں شہر کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران 41 گھروں کی تلاشی ، 79 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی اورایک اشتہاری ملزم اور 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیاجن سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا۔ بھکرمیں دریاخان صدر میں سرچ آپریشن کیا گیااور 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ادھرمنڈی بہاؤالدین اور پھالیہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی اور 42 افراد کوحراست میں لے لیاجن کی بائیو میٹرک تصدیق جاری ہے ۔








