اسلام آباد: گزشتہ روز مردان یونی ورسٹی میں پیش آنے والے واقعہ پر عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون نہیں چل سکتا۔

Can not emliment forest law in the country, Imran Khan
عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مردان واقعے پر آئی جی خیبر پختونخوا کے ساتھ رابطے میں ہوں، جنگل کا قانون نہیں چل سکتا، واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔ اس کے علاوہ عمران خان نے امریکا کی جانب سے افغان صوبے ننگر ہار میں جی بی یو 43 بم گرانے کے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بم نے ایک میل کے علاقے میں تمام چیزوں کو تہس نہس کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مردان یونی ورسٹی میں طلبا کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک طالب علم جاں بحق ہو گیا تھا۔








