ملتان: ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن قائم ہوا ہے۔

The peace established in Pakistan with sacrifices of armed forces, PAF chief
ملتان میں ایئریونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ ایئر یونیورسٹی نے تعلیم کے معیار کو برقرار رکھا ہے، یونیورسٹی کے قیام سے جنوبی پنجاب کے طلبہ کو تعلیمی سہولتیں میسر آئیں گی، پنجاب اوردیہی علاقوں میں تعلیم کی فراہمی پرتوجہ دے رہے ہیں. ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ معذورطلبہ کو بھی خصوصی تعلیم جب کہ یونیورسٹی کےذریعے ووکیشنل تربیت بھی دی جارہی ہے، مکمل خود انحصاری کا حصول ممکن بنانا ہوگا اورپاک فوج کی قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن قائم ہوا ہے۔








