کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کراچی میں مکمل امن تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے حالات بدل گئے ہیں،پائیدار امن کے لئے مزید کام جاری ہیں۔

Remain in operation until complete peace in Karachi Corps Commander
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے صدر سے ملاقات میں کور کمانڈر کراچی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے کراچی کا امن بحال ہوا ، شہری کے امن سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کراچی کے امن وامان کے حوالے سے تاجربرادری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے۔








