وفاقی وزیر پیڑولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نےکہا ہے کہ گڈانی میں جلد ہی قائم ہونے والی آئل ریفائنری ڈھائی لاکھ بیرل گیلن یومیہ آئل صاف کرے گی،ریفائنری سے مقامی افراد کو روزگار ملےگا۔

Oil Refinery will set in Gaddani, Shahid Khaqan
وفاقی وزیر پیڑولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نےلسبیلہ کے علاقے گڈانی میں آئل ریفائنری کے لئے مجوزہ سائیٹ کا دورہ کیا،اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گڈانی کے ساحل پر قائم ہونے والی پارکو کوسٹل ریفائنری ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور یہ سات سال میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے قیام پر چھ بلین ڈالرز کی لاگت آئے گی۔








