کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دلچسپ میچ کے ساتھ ہی پاکستان سپر لیگ کے راؤنڈ میچز کا خاتمہ ہو گیا ہے اور اب ایونٹ کے حتمی مرحلے کا آغاز کل سے ہو گا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم سب سے آخری نمبرپررہی اور اگلے مرحلے میں جگہ نہ بناسکی۔پی ایس ایل کے پلے آف راؤنڈ کا آغاز 28 فروری سے ہوگا اور پہلے میچ میں ٹاپ ٹو ٹیمیں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گی جہاں میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں جگہ بنالےگی جبکہ شکست خوردہ ٹیم کے پاس ایک اور موقع ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال افتتاحی ایڈیشن کے پہلے پلے آف میں بھی پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئی تھیں جہاں فتح نے کوئٹہ کے قدم چومے تھے۔دوسرا پلے آف کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا اور اس میچ کی فاتح ٹیم تیسرے پلے آف میچ میں پہلے پلے آف کی شکست خوردہ ٹیم سےمقابلہ کرےگی۔جو ٹیم اس میچ میں کامیابی حاصل کرے گی وہ فائنل میں جگہ بنا لے گی اور پہلے پلے آف کی فاتح ٹیم سے پانچ مارچ کو فائنل میں ٹکرائے گی۔








