چین میں مساج پارلر کی عمارت میں خوفناک آگ نے سب کچھ جلاکر راکھ کردیا۔ حادثے میں18افراد ہلاک اور18 زخمی ہوئے۔پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

China: building fire kills 18 people
زی جیانگ میں آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ شام پیش آیا۔مساج پارلر میں آگ لگنے سے ہر شےآگ کی لپیٹ میں آ گئی ،لوگوں نے پہلی منزل سے کود کر اپنی جانیں بچائیں۔ آگ پر دو گھنٹوں میں قابو پایاگیا،حادثے میں آٹھ افراد موقع پر ہی ہلاک اور10 اسپتال میں دم توڑ گئے ۔ آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی۔








