ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان ٹیم کو اس وقت سخت دھچکا لگا، جب وکٹ کیپر سدرہ نواز شدید زخمی ہوگئیں ہیں۔

Pakistan women’s cricket team keeper Sidra were injured
سدرہ نواز شیشے کے دروازے پر گریں جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کو 17ٹانکے لگے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے ویمنز ٹیم کی وکٹ کیپر کو فوری طور پر وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی جگہ ربیعہ شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جو جلد ہی سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کر لیں گی۔








