کرپہنچا تو دلہن اور اس کے گھر والے غائب ہوگئے جس کے بعددلہا نے باراتیوں سمیت دھرنا دے دیا۔

The groom reached take the Baraatt, the bride disappears in ghotki
نواحی گاؤں غلام قادر لغاری میں بلاول لغاری سہرا سجا کر دلہن لینے کے لئے بارات سمیت سسرال پہنچا تو دلہن کے ورثہ نے بدلے میں ایک رشتہ اور دینے کا مطالبہ کردیا۔ بات نہ بنی تو دلہن اور ورثہ گھر کے پچھلے راستے سے گاؤں ہی چھوڑگئے ۔ بلاول لغاری کا کہنا ہے کہ پندرہ سال قبل اس کی بہن روبینہ کی شادی اس کے سالے اعجاز کے ساتھ ہوگئی اور اس کا نکاح پروین سے کیا مگر رخصتی نہیں ہوئی ،آج جب اپنی دلہن کو لینے آیا تو دلہن سمیت ورثا گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ ہاتھوں پر مہندی ،گلے میں ہار ڈالے دلہے نے دلہن کے گھر کے سامنے باراتیوں سمیت احتجاج شروع کردیا ہے ۔اس کا کہنا ہے کہ وہ دلہن لیکر ہی جائے گا۔








