نئے گورنر سندھ محمد زبیر مزار قائد پر حاضری کے لیے پہنچ گئے ،محمدزبیر نے گورنر ہائوس میں حلف اٹھانے کی تقریب کے فوری بعد مزار قائد پر حاضری دی۔

The new governor Mohammad Zubair went to Mazar-e-Quaid for attendance
انہوں نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چرھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی، وفاقی مشیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی گورنر کے ہمراہ تھیں۔ حاضری کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہو ئے نئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ وزیر اعظم کے اظہار اعتماد پران کا شکر گزار ہوں،عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی پو ری کوشش کروں گا،انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ قائد اعظم کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے سندھ کی ترقی کیلئے کام کریں گے۔








