لاہورہائیکورٹ نے3سال کابچہ باپ سے لےکر ماں کےحوالے کر دیا ،بچے نے ماں کے ساتھ جانےسےانکارکرتے ہوئےاحاطہ عدالت میں چیخ و پکار شروع کر دی۔

Lahore High Court: handed 3-year-old child to mother ranging from father
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عبدالسمیع خان نےسیالکوٹ کی رہائشی نازیہ بی بی کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ شوہر نے اسے گھر سےنکال کر 3سال کابیٹاعمر چھین لیا،شوہر اب بیٹےسےملنےبھی نہیں دیتا، استدعاہےکہ بیٹا اس کےحوالےکرنےکاحکم دیا جائے ۔ عدالت نےبیٹاباپ سےلےکر ماں کےحوالے کر دیا تاہم کم سن عمر نےاحاطہ عدالت میںماں کےساتھ جانےسےانکارکرتےہوئے چیخ و پکار شروع کر دی۔ماں زبردستی عمر کو ساتھ لے کر چلی گئی۔








