امریکا کی کیلی فورنیا یونیورسٹی میں ٹرمپ کے حامی نیوز ایڈیٹر کے خطاب کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا،مظاہرین نے فائر کریکر پھینکے ،آگ لگائی اور کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ ے۔

California University: Protest against Trump Supporters News Editor
یونی ورسٹی آف کیلیفورنیا میں دائیں بازوکے ٹرمپ کے حامی نیوزایڈیٹرمائلو یانوپولس کے خطاب کے خلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا،مظاہرین نےعمارت کے باہر چوکیوں کو بھی آگ لگادی ۔ مظاہرین کو قابو کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ۔ احتجاج کے باعث مائلوکا خطاب منسوخ کر دیا گیا ،جبکہ یونیورسٹی کو بھی بند کردیا گیا۔








