آزادکشمیر کی وادی لیپہ کے مرکزی بازار میں آگ لگنے کے باعث 85دکانیں اور 10سے زائد مکانات جل گئے۔ علاقے میں آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کا کوئی نظام موجود ہی نہیں ہے ۔

Azad Kashmir: fire in the market, 85 shops were burnt
لیپہ کے مرکزی بازار میں رات گئے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں دکانوں اور متعدد مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ آگ سے علاقے میں بنایاگیا آٹا ڈپو بھی جل گیا۔ علاقے میں فائر بریگیڈ کی سہولیات موجود نہیں ہیںجس کی وجہ سے آگ بجھانے میں پریشانی کا سامنا رہا اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف رہے۔








