صوبائی وزیر امداد پتافی کا کہنا ہے کہ میں نصرت سحر عباسی سےمعافی مانگتا ہوں، انسان ہوں، غلطی سے کوئی بات نکل گئی تو اسے مانتا ہوں ۔

I apologize to Nusrat Sehar Abbasi, Imdad Pitafi
پیپلز پارٹی کی رہنما بختاور بھٹو کی جانب سے ان پر برہم ہونے اور نصرت سحر عباسی سے معافی مانگنے کی ہدایت کے بعد امداد پتافی نے کہا کہ میں میڈم کے گھر چلا جاؤں گا۔امداد پتافی نے کہا کہ اس طرح کی بات کو طول دینا ٹھیک نہیں، بات ہوجاتی ہے تو پھر اسے ختم کیا جاتا ہے، میں اپنی بات کرچکا، میں نے جو بات کرنی تھی کرلی ، اب میڈم کی خواہشات کا میں کچھ نہیں کرسکتا ۔








