امریکی پولیس نے اورلینڈو میں نائٹ کلب پر حملے کے ملزم عمرمتین کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ آج عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

Orlando nightclub shooting, wife of the accused arrested
امریکی اٹارنی جنرل لوریٹا لینچ نےعمرمتین کی بیوی نورسلمان کی سان فرانسسکو سے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق نورسلمان کو انصاف میں رکاوٹ بننے اورغیر ملکی دہشت گرد تنظیم کا مواد مہیا کرنے میں مدد کے الزمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایف بی آئی کے وکیل کے حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ نور سلمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عمر متین پر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 49افراد کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔








