سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے سائٹ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ، جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

Karachi, CTD arrested target killer from site
ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر سید ذوالفقار نقوی کا تعلق سیاسی جماعت کے لندن گروپ سے ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر بیک وقت سیاسی جماعت اور فرقہ وارانہ گروپ کے لیے کام کرتا تھا،ملزم نے10افراد کوقتل کیا۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں فرقہ وارانہ دہشت گردی میں 2 سے 3گروپ ملوث ہیں،ان گروپس کے قریب پہنچ گئے ہیں،جلد گرفتار کرلیں گے۔ایس ایس پی عمر شاہد کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی میں جدت لارہے ہیں،اچھے افسران کو سی ٹی ڈی میں لانے کی کوشش کررہے ہیں،فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر بھی کام کررہے ہیں۔








