اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جس دن نواز شریف نے سچ بولا وہ ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا۔

Nawaz Sharif said the truth on the day that will be the last day of his politics, Sheikh Rashid
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس دن نواز شریف نے سچ بولا ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا،نواز شریف 20 کروڑ لوگوں کا مذاق اڑارہے ہیں، یہ اسمبلی میں کہتے ہیں تلاشی لے لو اور سپریم کورٹ میں کہتے ہیں استثنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں تاہم اگر یہ منی ٹریل بتا دیں تو شیخ رشید اپنا کیس واپس لے لے گا اور اگر نہیں بتائی تو پھر قبر کی دیوار تک پاناما کہتا رہوں گا۔








