خانیوال میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ خواتین نے سوئی گیس کے دفتر پر دھاوا بول دیا،فرنیچر توڑ کر پرزور احتجا ج کیا ۔

Khanewal: Women protest against gas loadshedding
خانیوال شہر اور ملحقہ علاقوں کی درجنوں خواتین نے سو ئی گیس کی مسلسل بندش اور لو ڈشیڈنگ سے تنگ آکر دفتر پر دھاو بول دیا ۔خواتین نے دفتر میں گھس کر فرنیچر توڑ دیااور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر سیکورٹی گارڈ موقع سے غائب ہوگیا ۔خواتین کا کہنا تھا کہ اگر ان کے گھروں میں گیس نہیں آئی تو وہ دوبارہ ڈنڈے اور سوٹوں کے ساتھ مسلح ہوکرآئیں گی اور ملازمین سمیت دفتر کا گھیراؤکریں گی۔








