ممبئی میں ہونے والے 62ویں فلم فیئر ایوارڈز میں’’ دنگل‘‘ نے بالی ووڈ فلم کا سب سے بڑافلم فیئر ایوارڈ جیت لیا۔

The film “Dangal” won the Film Fare Awards Wrestling
اسی فلم میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے ’’عامر خان ‘‘ نے بہترین اداکار کا ایوارڈاپنے نام کیا، جبکہ فلم کے ڈائریکٹر نتیش تیواڑی بہترین ڈائریکٹر قرار پائے۔بالی ووڈ اداکارہ ’’عالیہ بھٹ‘‘ بہترین اداکارہ قرار پائیںانھیں فلم’’ اڑتا پنجاب‘‘ میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ دیا گیا ۔بہترین گلوکار ہ کا ایوارڈ نیہا بھاسن اور بہترین گلوکار کا ایوارڈ ارجت سنگھ کو دے دیا گیا ۔بہترین معاون اداکار کا اعزاز رشی کپور نے فلم’’ کپور اینڈ سنز‘‘کے لیے حاصل کیا جبکہ بہترین معاون اداکارہ شبانہ اعظمی رہیں، انہیں یہ ایوارڈ فلم نیرجا کےلیے دیا گیا۔








