پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ مکی آرتھر نے رپورٹ دے دی ہے ، جس میں شکست کا ذمے دار بولرزکو قرار دیا گیا ہے۔

The bowlers are more defeat responsible not Batsmens , Shahryar Khan
صحافیوں سے بات میں چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ اچھا پرفارم کر رہے ہیں سلیکشن کمیٹی کو گرین سگنل دے دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کا سیکورٹی وفد رواں ماہ پاکستان آئے گا، جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان میں کھیلنے کیلئے فیکا سے بات کریں گے۔شہریار خان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے بعد 25 بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کر کے ان کا کیمپ لگائیں گے جو مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا سرمایہ ہوں گے۔مکی آرتھر ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ بھی دیکھیں گے ۔چیئرمین پی سی بی شہریار میڈیا سے گفتگوکہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کیلئے پلیئرز ایسوسی ایشن سے بات کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے سیریز نہ کھیلنے پر آئی سی سی یا عدالت میں جاسکتے ہیں۔








