ابوظہبی: امارات ایئرلائنز کی شنگھائی سے 2017 میں اُڑنے والی پرواز جب سان فرانسسکو پہنچی تو 2016 کا سال تھا۔

In 2017 takeoff flight landing in 2016
البتہ اس پرواز نے وقت میں سفر نہیں کیا تھا بلکہ یہ ساری گڑبڑ دونوں شہروں میں وقت کے فرق کی وجہ سے ہوئی کیونکہ جب امارات ایئرلائنز کی پرواز شنگھائی سے روانہ ہوئی تو وہاں مقامی وقت کے مطابق یکم جنوری 2017 کی تاریخ شروع ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ چین کا معیاری وقت، عالمی معیاری وقت سے 8 گھنٹے آگے ہے۔تقریباً 13 گھنٹے بعد جب اس پرواز نے سان فرانسسکو میں لینڈنگ کی تو وہاں پر مقامی معیاری وقت کے مطابق 31 دسمبر 2016 کی رات تھی کیونکہ سان فرانسسکو کا وقت ’’پیسفک ٹائم زون‘‘ میں آتا ہے جو عالمی معیاری وقت سے آٹھ گھنٹے پیچھے ہے؛ یعنی شنگھائی کے معیاری وقت سے 16 گھنٹے پیچھے۔اس طرح یہ پرواز مستقبل کے بجائے ماضی میں پہنچ گئی لیکن یہ سب کچھ صرف ٹائم زون میں فرق کی وجہ سے ہوا۔








