برازیلیا: جنوب مشرقی برازیل میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے اپنی سابق اہلیہ اور بیٹے سمیت 11 افراد کو ہلاک کردیا اور پھر خود بھی سر پر گولی مار کر خود کشی کر لی۔

Husband fire murdered 11 people Including the former wife and son in Brazil
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی برازیلین شہر کیمپناس کے ایک گھر میں نیو ایئر کے حوالے سے تقریب جاری تھی کہ ایک شخص نے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں حملہ آور نے اپنے سر میں بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور سڈنی رامس اپنی بیوی اور بچے کی علیحدگی سے سخت ناراض تھا اور یہ واقعہ اسی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق پارٹی میں موجود 4 افراد حملے میں محفوظ رہے جن میں سے ایک نے پولیس کو فون کر کے واقعہ کی اطلاع دی۔ حملہ آور کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول، دو میگزین، چاقو اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔








